ملک قرضوں پر چل رہا ہے، بجٹ خسارہ 600 ارب تک پہنچ چکا، صدیق سلیمان سابق چئیرمہین چیئرمین ایف بی آر

ملک قرضوں پر چل رہا ہے، بجٹ خسارہ 600 ارب تک پہنچ چکا،چیئرمین ایف بی آر
پاکستان قرضوں پر چل رہا ہے ملک کو اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے، بجٹ خسارہ 600 ارب کے قریب پہنچ گیا ہے

 
لاہور /اسلام آباد  چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق نے کہا ہے کہ پاکستان قرضوں پر چل رہا ہے ملک کو اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے، بجٹ خسارہ 600 ارب کے قریب پہنچ گیا ہے لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے ضرورت پڑنے پر دوبارہ بھی جا سکتے ہیں پاکستان میں تنقید سب کرتے ہیں لیکن ٹیکس دینے کو کوئی تیار نہیں۔ سلمان صدیق نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر مکمل عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ خصوصی رپورٹر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے کہا ہے کہ صنعتی و تجارتی شعبے کو درپیش مسائل کاروباری برادری کی مشاورت سے حل کئے جائیں گے اور ایس آر او 821 انڈر انوائسنگ اور سیلزٹیکس کے معاملات پر کاروباری برادری کو اعتماد میں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے محاصل کی مد میں اکٹھے کئے گئے 1558 ارب روپے میں سے 750 ارب روپے ڈیبٹ سروسنگ جبکہ 441 ارب روپے دفاعی مد میں چلے گئے اور محاصل کی مد میں ایف بی آر کے پاس صرف ایک فیصد رقم بچی۔